
فیصل آباد(ویب ڈیسک،فوٹو:فائل) گوجرہ کے نواحی گاؤں 62چنن کے ایم 4 گوجرہ موٹروے پر مسافرہائی ایس وین میں آگ لگنے سے رشتہ دارکی
نمازجنازہ اداکرکے جانے والے ای ہی خاندان کے6افرادجاں بحق جبکہ10بری طرح جھلس گئے جن میں سے3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ویگن جل کر راکھ جبکہ لاشیں جھلس کر کوئلہ بن گئیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاگیا ہے۔
جھلسنے والوں کو طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بتایاگیا ہے کہ شیخوپورہ سے شورکوٹ جانے والی ویگن کے ڈرائیور کو اونگھ آ گئی تھی اوربے قابو ویگن ٹرالر سے ٹکرا کر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی جس سے ویگن میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایک ہی خاندان کے 16 افراد شیخوپورہ میں ایک خاتون رشتے دار کی نماز جنازہ کے بعد واپس شورکوٹ جا رہے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 2بہن بھائی22سالہ عبدالقیوم، 13سالہ صائمہ،2بھائی 13سالہ مطیع الرحمن اورمجیب الرحمن جبکہ دیگرمیں 10سالہ کاشف اور14سالہ فقیہاشامل ہیں۔زخمیوں میں 14سالہ سعدیہ،32 سالہ صبا،30سالہ سیرت اور50سالہ عبدالقیوم شامل ہیں۔




































