کورونا وائرس میں مفید گولی ”ڈیکسامتھیاسون“ مارکیٹ سے غائب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) برطانیہ کی طرف سے پاکستان کی نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے کورونا میں مفید

قرارڈیکسامتھیاسون گولی مارکیٹ سے ناپید ہوگئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ گولی ڈیکسامتھیاسون بلیک میں فروخت کرنیوالے پر سخت مقدمہ ہوگا۔چھاپوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو بلیک میں بیچے گااسے تین سال سزا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں چھاپے ماریں گی، ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر میڈیکل سٹورزپر یہ ٹیبلٹ فروخت کرنے پر پابندی لگادی گئی۔ڈی سی نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔