
لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی نے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں اورعلاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔ حکومت پنجاب پورے صوبے میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے-
اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازوہیں اوران کے حلقوں کے مسائل پہلے بھی حل کیے، آئندہ بھی کریں گے۔ہم نے مل کر عوام کی خدمت کرنی ہے۔منتخب نمائندوں کے جائزکام ہر صورت ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ کورونا کا پھیلاو کم کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔ زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔کورونا کیس ختم ہونے پر سیل شدہ علاقوں کو کھول دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں غضنفرعباس چھینہ، سردارشہاب الدین خان،سردار محمد محی الدین خان کھوسہ،اعجاز خان،محمد اعجاز حسین،محمد عامر عنایت شاہانی، غلام علی اصغر خان،کرنل(ر)غضنفر عباس شاہ،تیمور علی لالی،بلال اصغر،محمد احسن جہانگیر،گلریز افضل گوندل، سلیم سرور جوڑا، محمد ارشد چودھری، ملک احمد علی اولکھ، میاں شفیع محمد اور آصف مجید شامل تھے۔چیف وہیپ رکن پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔




































