
کراچی (ویب ڈیسک)ممتاز شاعر منظر ایوبی 88برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ۔آپ بھارتی ریاست اتر پر دیش
کے ضلع بدایوں میں پید ا ہوئے ،تین مئی کو پاکستان تشریف لائے ۔
آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ادیب فاضل کی ڈگرگی حاصل کی ۔جامعہ کراچی سے ایم اے کیا ۔منظر ایونی نے وزارت مال میں بھی ملازمت اختیار کی ،بعد میں تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے ۔آپ نے 1946نثر اور شاعری کا آغاز کیا ،کئی مجموعے مقبول ہوئے۔
آپ نے سوگوراروں میں پانچ بیٹاں اور چاربیٹے چھوڑے ہیں ۔ان کا نماز جنازہ آج بعد نماز عصر فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔




































