
کراچی ( ویب ڈیسک )معروف ذاکر وشعیہ عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
علا مہ طالب جوہری گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے ۔علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر انچولی میں دا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں فاروق ستار،عامر خان سمیت شہر کی دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد علامہ طالب جوہری کی تدفین ان کے نیو رضویہ میں قائم مدرسے کے احاطے میں کی جائے گی ۔قبل ازیں صدر،وزیر اعظم ،صدر ن لیگ شہباز شریف ،علامی ساجد نقوی و دیگر شخصیات علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔




































