
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کر اچی کی جانب سے کورونا وائرس کی ہنگا می صورتحال میں صحت
کے شعبہ میں اقدامات جاری ہیں
۔ الخدمت نے بڑی تعداد میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد کیلئے آکسیجن اور پلس آکسو میٹر زکی مفت سروس کاآغاز کر دیاہے ۔اس وقت بڑی تعداد میں کورونا سے متاثر ہ مریض جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے اور سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے ،انہیں پلس آکسومیٹر کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر ریلیف کوڈ 19- قاضی سیدصدر الدین نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا اور سانس کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کوآکسیجن کی اشد ضرورت ہے اور الخدمت نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہ سروس مفت فراہم کر رہی ہے اور اب تک درجنوں آکسیجن سلنڈرز مریضوں کو فراہم کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا یہ سلنڈرزاورپلس آکسو میٹرز متاثرین کو مفت فراہم کیے جاتے ہیں اور جب مریض صحت یا ب ہو جاتا ہے تو یہ سلنڈر اورپلس آکسو میٹرز الخدمت کو واپس کر دیئے جاتے ہیں ۔بہت سے لوگ مہنگا آکسیجن سلنڈر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔
قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اور سانس کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے بڑی تعداد میں آکسیجن سلنڈر زکی ضرورت ہے ۔ ہم مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آکسیجن سلنڈرز اور پلس آکسومیٹرز کی فراہمی میں الخدمت کے ساتھ فوری تعاون کریں ۔




































