
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) الخدمت کراچی کی جانب سے ناظم آباد میں جد ید کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتا ح کر دیا گیا۔
افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹرعمران اسماعیل نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ کیا۔
لیب میں کوالٹی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے،لہذا باقاعدہ ٹیسٹ کا آغاز 3جولائی بروز جمعہ سے ہوگا۔
قبل ازیں اپنے خطاب میں ڈاکٹر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ الخدمت ایک عظیم مقصد کیلئے کام کر رہی ہے۔یہ ایک ایماندار اور دیانتدار ادارہ ہے۔میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر چیئر مین گورننگ بورڈ الخدمت ڈائیگنوسٹک کمپلیکس ہارون قاسم ،ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز انجینئرصابراحمد ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نائلہ طارق ،بانی رکن کارپوریٹ پاکستان گروپ اظفر احسن نے بھی خطاب کیا۔
ایگز یکٹو ڈائر ئیکٹر الخدمت راشد قریشی ،ڈائریکٹر ریلیف کوڈ - 19قاضی سیدصدرالدین ،ڈائریکٹر ہیلتھ اظہر چغتا ئی ،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ اور ریاض حیدر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عمران اسماعیل کو الخدمت کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا ،جبکہگورنر سندھ کی طرف سے عملے اور ڈاکٹرز کے لئے پی پی ای کی کٹس کا تحفہ پیش کیا گیا۔
عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ کورونا کا ٹیسٹ مہنگا ہوتا ہےاور کورونا کی وبا کی وجہ سے نزلہ زکام والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس کا ٹیسٹ کروائے۔10سے 12ہزارروپے کا ٹیسٹ کروانا ہر کسی کے بس میں نہیں۔الخدمت کی جانب سے کرونا ٹیسٹنگ لیب قائم ہونے سے نہ صرف اہل علاقہ کو ٹیسٹ کی سہولت میسر آئے گی بلکہ مالی طور پر کمزور لوگ بھی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔اللہ الخدمت کو اس کا اجر دے گا۔
ہارون قاسم نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ لیب ایک ماہ میں قائم کی گئی۔ہم چاہتے ہیں کہ اس میں ریسرچ اینڈ ڈیو لپمنٹ کا کام ہو۔وبا ئیں اور وائرس آتےرہیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے یہاں ان سے نمٹنے کی صلا حیت پہلے سے موجودہو۔
انہوں نے کہا کہ لیب 400ملین کا منصوبہ ہے ،لیب میں 4500 روپے لاگت کا ٹیسٹ 3000روپے کا ہوگا۔کارپوریٹ پاکستان گروپ نے اس کی تعمیر پر 3کروڑسے زائد رقم عطیہ کی۔الخدمت کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
اظفر احسن نے الخدمت کو مبار کبادپیش کی اور الخدمت کی کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کارپوریٹ پاکستان گروپ کے تعاون سے متعلق آگا ہ کیا۔
انہوں نے گروپ کی جانب سے مزید تعاون کی یقین دہا نی کروائی اورگورنر سندھ سے اپیل کی وفاقی حکومت بھی الخدمت کے ساتھ تعاون کرے۔
انجینئر صابراحمد نے کہا کہ الخدمت نے کورونا کی صورتحال میں شہریوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کی۔ہنگا می بنیادوں پر لیب قائم کی گئی۔اس میں کارپوریٹ اور بز نس کمیونٹی نے ساتھ دیا ،اس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر نائلہ طارق نے کہا کہ نے لیب میں ہم الٹراساونڈ اورڈیجیٹل ایکسرے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری ہے،یہاں جلد میمو گرافی ،ڈیسکا،سی ٹی اسکین بھی شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کی رپورٹ 24گھنٹے میں دیں گے۔رپورٹ کی فراہمی کیلئے ا?ن لائن سہولت بھی میسر ہوگی۔
ڈاکٹر نائلہ طارق نے کہا کہ یہ سینٹر میڈیکل ٹیکنا لوجیز کیلئے ہیومن ریسورس کو تیار کرے گا۔الخدمت کا وڑن ہے کہ صحت کی جدید اور معیاری سہولتیں لوگوں کو فراہم کرے۔




































