رواں برس ہزاروں لوگ قربانی کی سعادت سے محروم رہیں گے

کراچی ( رپورٹ :محمد سعاد)کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملک بھر میں 4ماہ سے جاری لاک ڈاو¿ن کے سبب متاثر ہونے والے نظام

زندگی نے لوگوں کی قوت خریدبھی متاثر کی ہے ۔طویل لاک ڈاو¿ن کے باعث ملازمتوں سے محروم ہو نے والے ہزاروں افراد رواں برس قربانی کی سعادت سے محروم رہیں گے ۔
سپر ہائی وے پر لگنے والے منڈی میں ابھی ماضی کی طرح کی تیزی دکھائی نہیں دے رہی ،اس کی وجہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال ہے ،سفید پوش اور کم آمدنی والا طبقہ اس بار قربانی نہیں کر سکے گا ۔متاثر ہونے والوں ہزاروں نجی ملازمتیں کرنے والے افراد بھی ان میں شامل ہیں ،جنہیں طویل لاک ڈاو¿ن کے باعث اس مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
شہری عبدالوحید کا کہنا ہے کہ وہ اس سال قربا نی نہیں کر سکیںگے ،کیوں کے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ان کی ملازمت ختم ہوگئی ہے ۔قربانی میں حصے کے نرخ بھی 14ہزار روپے تک پہنچ چکے ہیں ۔حصہ لینا بھی ان کیلئے ممکن نہیں ۔
محمد یوسف نے کہا ہے کوروبا وائرس کی وجہ سے کاروبا کی مکمل بند ش اور قرضوں کی وجہ سے اس بر سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے قاصر ہیں ۔