
کراچی ( رپورٹ :آسیہ نورین /نمائندہ رنگ نو )کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائی وے پر سجائی گئی ہے، جہاں
لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں ،ماضی جیسا رش دکھائی نہیں دے رہا ۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو ہمیں مجموعی طور پر کروڑوں کا نقصان ہوگا ۔
سپر ہائی وے پر لگنے والی منڈی میں لوگ خریداری کے لیے آرہے ہیں ،وسیع وعریض رقبے پر قائم منڈی میں تمام ترانتظامات کیے گئے ہیں ۔روشنی ،پانی اوردیگر انتظامات کیے گئے ہیں ۔

مویشی منڈی میں سندھ اور پنجاب سے مویشی لائے گئے ہیں ۔فربہ ،درمیانے اور کم وزن والے جانور 80ہزار سے 6لاکھ اور اس سے زائد قیمت کے جانور موجود ہیں اور لوگ اپنی قوت خرید کے مطابق خریداری کر رہے ہیں ۔
مویشی منڈی میں شہری انتظامیہ کی جانب سے ایس اوپیز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم منڈی میں ایس او پیر پر کوئی خاص عمل درآمد دکھائی نہیں دے رہا ۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو منڈی بیٹھ جائے گی ۔انہوں نے سپر ہائی وے کی منڈی کے انتظامات کو سرہا اور کہا کہ اس برس کراچی میں ہونے والی روایتی قربانی میں کمی آئے گی کیوں کے لاک ڈاو¿ن اورکاروبار سے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔




































