
کراچی ،لاہور،کوئٹہ ،پشاور( رنگ نو ڈاٹ کام ) کراچی سمیت ملک بھر میں 74ویں یوم آزادی کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں ۔
کراچی ،لاہور،کوئٹہ ،پشاور ،ملتان ،حیدرآباد،سکھر ،راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں یوم آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بچے اورنوجوان تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں جھنڈے ،جھنڈیاں ،بیجرزاور دیگر اشیا کی خریداری کر رہے ہیں ،جب کہ سامان کی خریداری میں ماں باپ بھی بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنی بچوں کیلئے خریداری کرتے نظر آر رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی سالگرہ کو پھرپور جوش خروش سے منائیں گے،جبکہ بچے بھی مسرت کا اظہار کررہے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ وہ جشن آزادی بھرپور انداز میں منائیں گے ۔














