وزیراعظم کا دورہ کراچی ملتوی،گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا آج بدھ کو دورہ کراچی ملتوی ہوگیا گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ملاقات کے لئے اسلام

آباد طلب کر لیا، وزیراعظم کا دورہ کراچی بی آر ٹی پشاور منصوبے کے افتتاح کے باعث ملتوی ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے آج بدھ کو ہونے والا دورہ کراچی ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنا دورہ بی آر ٹی پشاور منصوبے کے افتتاح کے باعث منسوخ کیا۔ وزیراعظم عمران خا ن نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ملاقات کے لئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔
عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان کو کراچی سمیت سندھ بھر کی صورتحال سے آگاہ کرینگے جبکہ بارش سے ہونے والے نقصانات اور ترقیاتی منصوبوں بارے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے آج ایک روزہ دورے پر کراچی جانا تھا جہاں شجر کاری مہم کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت تحریک انصاف کے دیگر قائدین سے ملاقاتیں بھی کرنا تھیں۔