
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ،شہر میں جاری گرمی
اور حبس ختم ہوگیا ۔محکمہ موسمیات ے آج اور کل تیز بار ش کی پیش کوئی کی تھی اور کہا تھا کہ آج جمعہ اور ہفتہ تیز بارش کا امکان ہے ۔
آج جمعہ کو صدر ،کیماڑی ،کورنگی ،سرجانی ،شاہراہ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ کیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستان میں کم دباو¿ والا سسٹم موجود ہے جس کے باعث ،بدین ،تھر پارکر اور عمرکوٹ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ادھر سندھ میں بارشوں کی پیش گوئی کے سبباین ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔














