الخدمت کی متاثرین بارش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری،کھانا وپانی تقسیم

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کی جانب سے ”رین ایمرجنسی ‘مہم ‘کے سلسلے میں شہر کے بارش سے

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے ۔پیر کو بھی رضاکاروں نے الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے انچارچ سرفراز شیخ کی قیادت میں اسد علی قاضی ،رضوان خان اور دیگر رضاکاروں نے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرفوربی اوریوسف گوٹھ میں بارش کے پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔

دوسری جانب الخدمت کے رضاکاروں نے پکا پکایا کھانا اور پینے کے پانی کی بوتلیں لوگوںکے گھروں تک پہنچائیں۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے مشکل وقت میں الخدمت کی جانب سے تعاون پر اظہار تشکر کیا گیا۔دریں اثنا چیف ایگزیکٹو الخدمت انجینئر سلیم اظہر نے کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے ،تاہم اس سے متاثر ہونے والوں کی مدد ہمارا اخلاقی ا وردینی فرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت نے بارش کے باعث کشتی سروس شروع کی ہے ۔رضاکار کسی بھی مشکل صورت حال میں لوگوں کو بچانے کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے ۔کراچی میں جب سے بارشوں کا آغاز ہوا ہے الخدمت مسلسل کام کر رہی ہے ۔ انجینئر سلیم اظہر نے شہریوں سے اپیل کی متاثرین بار کی مدد کیلئے الخدمت کے ساتھ تعاون کریں ۔