
ملتان (رپورٹ: محمد طلحہ صدیقی،نمائندہ رنگ نو) ملتان میں بھی موسلا دھار بارش،شہر کراچی کی بارشوں جیسی صورتحالکا منظر
پیش کرنے لگا۔شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ملتان میں جمعہ کو موسلا دھار بارش کے بعد ملتان کے بیشترنشیبی علاقے زیر آب آگئے۔شہر کے گلی محلے اور بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ملتان شہر میں بارش کے باعث پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی روانی شدید متاثرہوئی۔
موٹرسوسائیکلیں اور گاڑیاں میں پانی میں بندہو گئیں،جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی،شہریوں نے بارش کو باران رحمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملتان کی انتظامیہ کو نکاسی آب کیلئے بھی خاطر خواہ انتظامات کرنے چاہئیں۔














