
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضہ میں سو فیصد اضافہ کر دیاہے۔ایمرجنسی آپریشن
سنٹر(ای او سی)کے کو آر ڈینیٹر نے بتایا کہ انسداد پولیو ورکرز کی اجرت 500کی بجائے 1000روپے کر دی گئی ہے۔
ای او سی کے مطابق ورکرز کو یومیہ ایک ہزار روپے خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔کو آر ڈی نیٹر ای او سی نے کہا کہ انسداد پولیو ورکز کو اب 5 سے 7 ہزار روپے الاؤنس ملے گا، محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔




































