فیروز والا، بارش سے بوسیدہ مکان گرگیا،4افراد جاں بحق

فیروزوالہ(ویب ڈیسک) جی ٹی روڈ کی آبادی برکت ٹاؤن میں بارش کے دوران بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر محنت 

کش میاں بیو ی دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ علی اصغر نامی محنت کش اپنی بیوی اور کمسن بچو ں کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ غریبوں کے مکان کی چھت شام کے وقت برسنے والی بارش کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور ایک زور دار جھٹکے کے ساتھ زمین بوس ہو گئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کرمحنت کش علی اصغر، اس کی بیو فوزیہ بی بی، سات سالہ ایمان اور دس سالہ عثمان جاں بحق جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔