طوفانی بارشیں:لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی دو ٹرینیں منسوخ

 لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ میں مسلسل طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے لاہور اور

کراچی کے درمیان چلنے والی 2مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔

منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے کراچی، کوئٹہ سے لاہور آنے والی مختلف مسافر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے دو سے سات گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچیں جبکہ یہی ٹرینیں اسی تاخیر سے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے لئے روانہ ہوئیں جس سے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔