وزرائے تعلیم کانفرنس کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہیں ،الائنس آف پرائیویٹ اسکولز

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) الا ئنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ وزرائے تعلیم کانفرنس کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں

اسکولوں میں مرحلہ وار تدریس کا عمل کسی طور قبول نہیں ۔

چیئر مین الا ئنس علیم قریشی نے کہا ہے کہ اسکولوں میں مرحلہ وار تدریس تعلیمی عمل کو روکنے کے مترادف ہے ۔وزرائے تعلیم کانفرنس کے اعلامیہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکولوں میں 15ستمبر سے ایک ساتھ تدریس کا عمل شروع کیا جائے ۔

سیکریٹری حنیف جدون نے کہا کہ یہ عمل آٹھ کروڑ بچوں کو تعلیمی عمل سے دور کرنے اور 1.5کرورڑ اساتذہ کو بے روز گار کرنے کی کوشش ہے ۔سرپرست اعلیٰ عبد الواہاب نے کہا کہ تعلیمی عمل کے سات ماہ کی بندش کے بعد ہم مزید کسی تجربے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔وفاقی وزارت تعلیم وزرا ئے تعلیم کانفرنس کے اعلامیہ پر نظر ثانی کرے اور قومی رابطہ کمیٹی سے اعلامیہ کی حتمی منظوری نہ دے ۔