
کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے” آرفن کیئر پروگرام“ کے تحت زیر کفالت باہمت یتیم بچوں کے درمیان آن
لائن ”مقابلہ مضمون نویسی ومصوری “2020کا اہتما م کیا گیا ،جس میں 500سے زائد بچوں نے شرکت کی ۔
آن لائن مقابلے پہلے کلیسٹرز بعد ازاں کراچی کی سطح پر منعقد کیے گئے ،جن میں سے 23بچے نمایاں رہے ۔مقابلے میں اول ،دوم اورسوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا اور ان میں خصوصی تقریب میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ کل کراچی مقابلے کے پوزیشن ہولڈر بچے پاکستان کی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے میں شرکت کریں گے ۔
بچوں کی ماؤں اور سرپرستوں کی جانب سے الخدمت کے تحت منعقد کی جانے والی اس مثبت سرگرمی کو سراہا گیا ہے ۔
دریں اثنا الخدمت کراچی کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا ہے کہ الخدمت یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ نہ صرف ان کی اخلاقی تربیت کر رہی ہے ،بلکہ ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان میں آگے بڑھنے کی جذبہ پیدا کرنے کے بھی مواقع فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کفالت یتامیٰ الخدمت کا ایک منفرد پر اجیکٹ ہے اور الخدمت صرف کراچی میں 1100سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ۔اہل خیر افراد کو چاہیے کہ وہ الخدمت کا ساتھ دیں ۔




































