قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 72 ویںبرسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) برصغیر پاک وہند کے عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 72 ویں برسی جمعہ کے روز ملک

بھر میں قومی و ملی اتحاد و یگانگت کے جذبے کے ساتھ عقیدت و احترام سے منائی گئی ‘ اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا³
بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دن کا آغاز کراچی میں مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی سے سے ہوا اور پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی‘ اسی طرح صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی قائداعظم ؒکی روح کے ایصال ثواب کیلئے مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا³
اس موقع پر ملک کی بقاءو سلامتی’ ترقی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور بانی پاکستان محمد علی جناح ؒکی امنگوں کے مطابق قیام پاکستان کے مقاصد کو شرمندہ تعبیر کرنے اور ان کے فرمان”ایمان ،اتحاد تنظیم“ کو مقصد حیات بنالینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔