
اسلام آباد (ویب ڈیسک )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑ ھنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے
وبا کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاﺅن نافد کرنے کی تجویز پر غور کیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کا اجلاس وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔
سیکریٹری صحت سندھ نے این سی او سی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں ۔
ملک میں کورونا وائرس کے 747 کیسز میں سے 365 صرف کراچی کے ہیں تاہم شہری حکومت صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تجویز پیش کی کہ کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاﺅن نافد کیا جائے۔این سی او سی اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 903 ہے، جبکہ گذشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 31 ٹیسٹ کئے گئے۔














