
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کراچی کے تحت گڈاپ کے مزید کئی پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس لگائے گئے ،جہاںسیکڑوں
افراد کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویہ بھی فراہم کی گئیں ۔
الخدمت کی جانب سے میڈیکل کیمپس عبد الحکیم گوٹھ ،امید علی گوٹھ ،نذر محمد گوٹھ ،میمو گبول گوٹھ یوسی کنکر میں منعقد کیے گئے ۔ کیمپس میں سیکڑوں مرد ،خواتین ،بچوں اور بزرگوں نے آکر طبی معائنہ کروایا ۔ماہر جنرل فزیشن ڈاکٹر ثمین خان اور ان کی ٹیم نے لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور اور تجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کیں۔
اس موقع پر الخدمت کے شعبہ صحت کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔ڈاکٹراوران کی ٹیم نے کیمپ میں آنے والے افراد کو اپنی صحت کا خیال رکھنے ،کورونا اور دیگر امراض سے بچنے کیلئے بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے سمیت دیگراحتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی فراہم کی ۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثمین خان نے کہا کہ الخدمت پسماندہ اور صحت کی سہولتوں سے محرو علاقوں میں لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کر نے میں مصروف ہے اور پسماندہ علاقوں میں باقاعدگی سے کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں ،جن علاقوں میں کیمپس منعقد ہورہے ہیں ان کے مکینوں کو چاہیے کہ وہ ان کیمپس سے بھرپو ر استفادہ کریں ۔














