
کراچی( نمائندہ رنگ نو،تصاویر نمان لودھی ) الخدمت کراچی اپنے ”آرفن کیئر پروگرام“ میں رجسٹرڈ باہمت بچوں کے
ساتھ ماہ نومبر کو” ہماراا قبال “ کے عنوان سے منارہی ہے ۔اس سلسلے میں ضلع غربی اور کورنگی میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،جن میں باہمت بچوں کی ماؤں اوران کے سرپرستوں نے شرکت کی ۔
تقریب میں عظیم فلسفی وشاعر کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران بھی موجود تھے ،جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی کورنگی عاشق علی خان اور انچار ج چائلڈ اینڈ مدرکیر یکٹرڈیولپمنٹ پروگرام ر ہارون راجپوت نے اظہار خیال کیا ۔
بچوں کے درمیان تقاریر ،کوئز اور مقابلہ مصوری منعقد کیا گیا ۔تقریری مقابلے میں بچوں نے علامہ اقبال کی شخصیت اوران کی شاعری کو موضو ع بنایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عاشق علی خان نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار سے نئی نسل کو اپنے شاندار ماضی پرفخر کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ان کی شاعری نے نہ صرف مسلمانان پر صغیر کو تحریک بخشی بلکہ جذبہ ایمانی کو تازہ کیا ۔ان کی شاعری سے ہمیں نہ صرف آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے بلکہ اچھا اور سچا مسلمان بننے کیلئے بھی رہنما ئی ملتی ہے ۔تقریب کے اختتام پر کوئز ،مقابلہ تقاریر اور مصوری میں شریک بچوں کو انعامات و اسناد تقسیم کی گئیں ۔




































