وزیراعظم کا کشمورکے پولیس اہلکارکو ٹیلی فون،جرات کی تعریف

اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچی کو بازیاب  کرانے

والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش برڑو اور ان کی بیٹی کو شاباش دیتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا ہے ۔
سماجی رابطوں کی وےب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوےٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمور واقعے میں ملوث مجرم کو پکڑنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو سے گفتگو کی ہے، اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا ،دل چاہ رہا ہے کہ اہلکار کو گلے لگا کر اس کا ما تھا چو م لو ں اگلے ہفتے ریپ کے ملزمان کے لیے سخت سزاو¿ں پر مشتمل قانون لارہے ہیں جس میں تمام قانونی کمزیوریوں کو دور کریں گے۔
واضح رہے کشمور واقعے میں اے ایس آئی محمد بخش برڑو کا کردار مثالی ہے جنہوں نے معصوم بچی کی بازیابی اور ملزمان تک رسائی کیلئے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی مدد فراہم کی اور بچی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کروایا۔