
کراچی ( رپورٹ :زین صدیقی ،تصاویر نعمان لودھی)چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ انجینئر سلیم اظہر نے بطور
چیف ایگز یکٹو الخدمت کیلئے مثالی خدمات انجام دیں ۔انہوں نے مشکل حالات میں بھی الخدمت کو تنہا نہیں چھوڑا ۔الخدمت آج برانڈ امیج بن چکی ہے ۔یہ بات انہوں نے الخدمت کے سبکدوش چیف ایگز یکٹو انجینئر سلیم اظہر کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
تقریب سے انجینئر سلیم اظہر، ایگز یکٹو ڈائر یکٹر الخدمت راشد قریشی ، نیورولوجسٹ ڈاکٹر واسع شاکر ،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک سروسز انجینئر صابر احمد ،ڈائریکٹر مواخات یوسف محی الدین ،ڈائریکٹر پرجیکٹ مینجمنٹ سیل انجینئر علیم الدین واصف ،چیف فنا نشل آفیسر ابولاعلیٰ ،سینئر منیجر آرایم ڈی عنا یت اللہ اسماعیل ،منیجر کوارڈنیشن اینڈ سپورٹ منظر عالم ،سینئر منیجرایچ آر حبیب الر حمن منیجر ایڈمن طارق محفوظ ،منیجر الخدمت مدارس قاسم رشید و دیگر نے خطاب کیا ۔
نو ید علی بیگ نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے اسٹرکچر کامضبوط ہونا انتہا ئی اہم ہوتا ہے ،انجینئر سلیم اظہر نے جو اسٹرکچر چھوڑا ہے وہ انتہائی مضبوط ہے ۔
نو ید علی بیگ نے کہا کہ سلیم اظہر نے الخدمت میں اعزازی خدمات کے 4سالہ دور کے دوران نجی زندگی میں سخت حالات بھی دیکھے ،مگر انہوں نے الخدمت کو تنہا نہیں چھوڑا۔ہم ان کیلئے خصوصی طور پر دعا گو ہیں ۔
راشد قریشی نے کہا کہ سلیم اظہر نے الخدمت کی ترقی کیلئے پھر پور کام کیا ،اس میں کئی نئے شعبوں کا اضافہ کیا ۔اس کے نظام کو بہترین سمت دی ۔انجینئر سلیم اظہر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا کہ الخدمت خد مت کے ساتھ ساتھ اقامت دین کام کو بھی انجام دے ۔الخدمت کی خدمات خالصتاًاللہ کی رضا کیلئے ہیں ۔
انجینئر صابر احمد نے کہا کہ انجینئر سلیم اظہر غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں ،انہوں نے الخدمت کیلئے بہترین فیصلہ سازی کی ،انہوں نے الخدمت کو اپنے4سالہ دور میں صحیح معنوں میں ایک بہترین این جی او بنانے کی جدوجہد کی ۔
انجینئر سلیم اظہر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو مجھ سے جو کام لینا مقصود تھا اس نے وہ لے لیا ۔جب میں نے الخدمت کو بطور چیف ایگزیکٹو جوائن کیا تو میراعزم تھا کہاالخدمت کا نظام بہتر ہو ،الخدمت کی پوری ٹیم نے احسن طریقے سے کام کیا ،یہی وجہ ہے کہ الخد مت نے ترقی کی ۔ترقی کا سفر جاری رہنا چاہیے ۔تقریب کے اختتام پر انجینئر سلیم اظہر کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی ۔




































