ڈیسک ایڈیٹرزایسوسی ایشن کی دی ڈیموکریٹس کو فتح پر مبارکباد

کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) کراچی ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن کراچی پریس کلب کے

سالانہ انتخابات 2021 میں کامیابی پر دی ڈیموکریٹس پینل کو مبارکباد پیش  کی ہے اور کہا ہے کہ  انتضابات میں پورے پینل کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ ڈیموکریٹس نے پریس کلب ممبران کی فلاح کیلئے بھرپور محنت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین کراچی ڈیسک ایڈیٹرز ایسو سی ایشن ذاکر اعوان نےتہنیتی پیغام میں کیا۔کیڈیا اعلامیے کے مطابق چیٸرمین ذاکر علی اعوان کا کہنا  تھا کہ کراچی پریس کلب پورےملک میں شہر قائد کی شناخت ہے،امید ہے پریس کلب کے نٸے عہدیدار ڈیسک ایڈیٹرز کو درپیش مساٸل کے حل کیلٸے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ دی ڈیموکریٹس ڈیسک ایڈیٹرز کاایکریڈیشن کارڈ کادیرینہ مسٸلہ حل کراٸیں گے۔امید ہے نٸی انتظامیہ کیڈیا عہدیداران سے کیے گٸے وعدے پورے کرے گی ۔