کراچی ( نما ئندہ رنگ نو ) الخدمت کراچی ویمن ونگ ضلع غربی کی ذمہ داران خواتین نے بچت
بازار کا انعقاد کیا،جس میں نئے و پرانے ملبوسات،خواتین اور بچیوں کے استعمال کی عام اشیا انتہائی ارزاں نرخوں پر فروخت کی گئیں ۔
اس موقع پرالخدمت ویمن ونگ کی ضلعی ذمہ داران بھی موجود تھیں۔بچت بازار میں علاقے کی خواتین نےبھرپوردلچسپی لی اور اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق اشیا کی خریداری کی
اس موقع پر خریداری کیلئےآنے والی خواتین نے الخدمت ویمن ونگ کی اس کاوش کو سراہا اورکہا کہ اس طرح کے بچت بازار لگائے جاتے رہنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو ارزاں نرخوں پر اشیا میسر آسکیں ۔