الخدمت” شعبہ صاف پانی “کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز کیلئے ورکشاپ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کے ” شعبہ صاف پانی “ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹر زکے لئے

ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ورکشاپ میں پلانٹ آپریٹر کو پانی کے معیار ،مشینوں کی صفائی ،فنی خرابی ،کسٹمرکیئر اوراحتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دی گئی۔

ورکشاپ میں انجینئر صابر احمد نے ” سورة فاتحہ اور ہم “کے عنوان سے درس قرآن دیا ۔ورکشاپ میں الخدمت کے تحت کراچی شہر میں قائم 43واٹر فلٹریشن پلانٹس کے آپریٹرز اورسپروائزرنے شرکت کی۔

اس موقع پر منیجرالخدمت” شعبہ صاف پانی“ مصعب بن عبدالقادر نے پلانٹ آپریٹرز کو مشینوں کی دیکھ بھال، کسٹمرز کے ساتھ بہتر ین طرز گفتگو اختیار کرنے اور مشینوں میں اچانک ہونے والی فنی خرابیوں کو درست کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے پلانٹس آپریٹرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اورلوگوں سے اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں۔

مہمان خصوصی ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک سروسز انجینئر صابر احمد نے کہا کہ پلانٹس آپریٹر الخدمت کے سفیر ہیں ۔ الخدمت معیاری پانی کی فراہمی کے ساتھ شہر بھرمیں قائم پلانٹس کے آپریٹر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹ آپریٹرز کے لیے یہ ورکشاپ ہر سال منعقد کی جاتی ہے، لہٰذا اس برس بھی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ پلانٹ آپریٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے۔