
کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )پی آئی بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کےتحت علاقے کی صفائی
ستھرائی اور مچھر مار اسپرے مہم کاآغاز کردیاگیا ہے ۔
اس سلسلےمیں پی آئی پی کالونی کےمختلف علاقوں میں اسپرے مشین کےذریعے اسپرےکیا گیا اور ٹریکٹر کی مدد سے ملبہ اٹھایاگیا۔ یہ بات چیئرمین پی آئی بی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی آصف آرائیں اور سیکریٹری سلیمان بلکھیا(ممبو بھائی )نےسائیگاؤں ویلفیئر کےوفد سے گفتگو کےدوران کہی۔
آصف آرائیں نے کہاکہ شہرمیں گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ملیر یا پھیل رہاہے ،اس سے بچاؤ کےلیے علاقے میں مچھرمار مہم شروع کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ممبران سوسائٹی کےاصرار پر علاقے میں صفائی ستھرائی کاکام بھی شروع کردیاگیا ہے۔




































