
اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) کوویکس نے پاکستان کودوسری ویکسین کھیپ جلدفراہم کرنےکافیصلہ
کرلیا ہے ۔کوویکس کی جانب سے پاکستان کو ویکسین کی دوسری کھیپ آئندہ ماہ ملے گی۔، ذرائع کے مطابق کوویکس سے پاکستان کو ویکسین کی دوسری کھیپ آئندہ ماہ ملے گی۔ذرائع نے کہا کہ کوویکس کی دوسری ویکسین کھیپ کی حتمی تاریخ سے جلدآگاہ کرے گا ۔
کوویکس پاکستان کودوسری کھیپ1.238 ملین ڈوزکی فراہم کرے گا، کوویکس پاکستان کوپہلی کھیپ میں 1.238ملین ڈوزفراہم کر چکا ہے ۔یاد رہے دو روز قبل کوویکس کی فراہم کردہ 12 لاکھ 38 ہزارکوروناویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں، کوویکس نے پاکستان کو پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے۔ کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے۔














