
اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو فائل )وزیراعظم عمران خان نے پمز کا اچانک دورہ کرکے ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ
کا معائنہ کیااور وہاں موجود ڈاکٹروں سے ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے پمز ہسپتال میں کورونا مریضوں کو دستیاب سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ، ہمیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا ۔
وزیراعظم عمران خان نے پمز انتظامیہ کو بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو فراہم کردہ طبی سہولیات ،کورونا مریضوں کی صورتحال ،ادویات اورآکسیجن سلنڈرزکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ادویات اور آکسیجن کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال میں کورونا مریضوں کو دستیاب سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ، ہمیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا ۔وزیراعظم عمران خان نے پمز انتظامیہ کو بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی ۔




































