
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں شدید گرمی کے بعد ہلکی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل دو روز شدید گرمی کے بعد شہر کو گرد آلود ہواو¿ں اور آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
شہر کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی کے باعث اندھیرا چھایا رہا جس کے بعد کہیں بوندا باندی تو کہیں پر ہلکی بارش نے آندھی کے زور کو توڑا۔تیز آندھی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں، سرجانی ٹاو¿ن، ملیر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور کینٹ اسٹیشن پر ہلکی بارش بھی ہوئی جس کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت کافی حد تک کم ہوا ہے جبکہ موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرمی کے باعث تھنڈر سیلز بنے ہیں، شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر کے شمالی حصے میں بادل بن رہے ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی آجائے گی،کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، سمندری طوفان اور شہر میں گرمی کی شدت کے باعث بادل بنے ہیں۔














