کنفرم جنتی سے شہرت پانے والے یاسر سہروردی کا ناقدین کو بھرپورجواب

کراچی ( انٹرویو : زین صدیقی )سوشل میڈیا پر کنفرم جنتی ، میں بھی شادی کروں گا او روضے رکھو تو

ایسے رکھو سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف نعت خواں یاسر سہروردی نے کہا ہے کہ مرحوم جنید جمشید ان کے آئیڈیل ہیں ۔ تمام ناقدین کیلئے دعاکو ہوں کہ اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

یہ بات انہوں نے رنگ نو ڈاٹ کام سے خصوصی طورپر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ تنقید ناقدین کا کام ہے ،لیکن بڑی بدقسمتی ہے کہ یہ لوگ نعت رسول مقبول ،منقبت ،نظم اور کلام میں تفریق نہیں کر پا رہے ،جس کی بنیاد پر وہ اپنی ر ائے قائم کر رہے ہیں ۔

یاسر سہروردی نے کہا کہ نظم یا کلام کے کیلئے فیس ایمپریشنز الگ ہوتے ہیں جو اس نظم کی ضرورت کے مطابق ہوتے ہیں ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم  یا منقبت پڑھنے کیلئے تقاضے الگ ہو تے ہیں ۔ لوگ اس فرق کو سمجھ نہیں پا رہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تنقید نے نہیں گھبراتے تنقید ہوتی رہتی ہے ۔ جنید جمشید سے قریبی تعلق رہا وہ میرے لیے آئیڈیل ہیں ۔

ایک سوال کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ فنی انداز اختیارکر کے عامر لیاقت بننے کی کوشش کر رہے ہیں پر انہوں نے کہا کہ پیغام پہنچانے کیلئے پڑھے گئے کلام میںلوگوں کو تفریق کرنی چاہیے ۔پیغام کیلئے پڑھے گئے کلام کو فنی سمجھنا ان کی اپنی سوچ ہے ۔

یاسر سہروردی نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی میرے کلام اور کام کو سراہا جا رہا ہے اور مجھے اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے ۔

 انہوں تمام ناقدین کیلئے دعائے خیر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کیلئے نیک خیالات رکھتا ہوں ۔ اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔

یاسر سہروردی نے مزید کہا کہ وہ اپنی مزید کامیابیوں کے خواہاں ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے ۔آمین