
شکارپور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شکارپور اور کشمور کے اضلاع
کے کچے علاقے میں ڈاکوو¿ں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایک جامع اور بھرپور ’آپریشن کلین اپ‘ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے پولیس کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کریں اور مجھے اس کی رپورٹ پیش کریں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی صبح شکار پور میں ایس ایس پی کے دفتر میں کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے فوراً بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پولیس آپریشن میں دو پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس علاقے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کرلی ہے اور پولیس کو ڈاکوو¿ں کے گروہوں کے خاتمے کے لئے ضروری ہدایت دی ہے۔
ایک سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال 2008 میں خراب تھی اور صوبے میں کوئی شاہراہ محفوظ نہیں تھی۔ لوگ پولیس کے قافلوں میں سفر کرتے تھے۔ انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں ڈاکوو¿ں اور شاہراﺅں پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف متعدد کاروائیاں کی ہیں اور صوبے سے جرائم پیشہ افراد کا صفایا کردیاتھا۔ اب صوبے کی صورتحال بہت بہتر ہے لیکن کچے کے کچھ علاقوں میں پریشانیوں کا سامنا ہے جہاں ڈاکوو¿ں نے اپنے ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں۔
اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق مہر ، ریجنل پولیس آفیسر کامران فضل ، کمشنر لاڑکانہ اورکمشنر سکھر شفیق میسر ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب ، ایس ایس پی شکار پور امیر سعود مگسی، ایس ایس پی کشمور امجد شیخ ، ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔














