
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے خصوصی ہدایات
جاری کردیں۔یہ ہدایات متعلقہ علماءسفارشات کو مدنظر رکھ کر جاری کی گئیں۔این سی او سی کے مطابق تمام مجالس اور جلوس کورونا SOPs کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائے گاجبکہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک مہیا کیے جائیں گے۔
جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ مجالس ہوادار اور کھلے کمروں میں منعقد کی جا ئیں گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی۔مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا SOPs کو نمایاں آویزاں کیا جائے گا۔














