کراچی کے صحافیوں کی اکثریت موٹاپے اور ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہے، ماہرین صحت

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے صحافیوں کی اکثریت موٹاپے اورہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہے، ورزش سے دوری،غیر متوازن غذا اور

تمباکوکا استعمال ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور دل کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے، ہڈیوں کے بھربھرے پن سے بچنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش، متوازن غذا کا استعمال، کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے کے لیے سپلیمنٹس کا استعمال بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت کراچی پریس کلب میں ہونے والے ہیلتھ کیمپ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی نے ایڈوانسڈ لیبارٹریز اور آن لائن ہیلتھ سروس جنگل لمیٹڈ کے تعاون سے کیا تھا جس میں ڈیڑھ سو سے زائد صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کیمپ میں میں او پی ڈی کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ایڈوانسڈ لیبارٹریز کی ٹیم کے مطابق معائنے کے دوران 75 سے 80 فیصد صحافی نہ صرف موٹاپے بلکہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض پائے گئے، جبکہ 80 فیصد سے زائد صحافی نہ صرف ہڈیوں کی کمزوری کا شکار تھے بلکہ اکثر میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کی شکایت بھی پائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی اسکریننگ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی اکثریت ورزش اور جسمانی مشقت سے دور رہتی ہے جس کے نتیجے میں موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر شوگر اور دل کی بیماریوں کے بڑھنے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔عبا
سی شہید اسپتال سے وابستہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعود الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب سے وابستہ اور دیگر صحافیوں میں ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرے پن کا انکشاف ہوا ہے، بہتر ہوگا کہ عامل صحافی اپنے اوقات کار میں تبدیلی لائیں۔روزانہ تیس سے چالیس منٹ تک واک کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی غذا اور معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں، سگریٹ نوشی ترک کریں اور صحت مند طرز زندگی اختیار کرکے کے مختلف اقسام کی بیماریوں سے دور رہیں۔آن لائن ہیلتھ سروس پرووائیڈر جنگل لمیٹڈ کے ڈاکٹر فرحان قریشی کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ عام پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں میں صحت کا شعور بیدار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جنگل لمیٹڈ آن لائن ہیلتھ کنسلٹنسی، گھروں میں میں مختلف ٹیسٹ کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ مریضوں کو گھروں پر ادویات کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔
کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور صدر فاضل جمیلی نے ایڈوانس لیبارٹری اور جنگل لمیٹڈ کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید صاحب کے کی صحت کے اداروں کے ساتھ صحافیوں کے اشتراک سے معاشرے میں بیماریوں کے خلاف شعور پیدا کرنے میں مدد ملے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے کیمپ منعقد کرتے رہیں گے تاکہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو صحت کی سہولیات کے ساتھ آگاہی بھی فراہم ہوتی رہے۔