لاہور(ویب ڈیسک،فوٹو فائل )لاہور کی سیشن عدالت میں مینار پاکستان میں نوجوانوں کی طرف سے ہراسگی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکرعائشہ اکرم
کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔مقامی شہری میاں توصیف کی جانب سے دائر درخواست میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کیخلاف دفعہ 22A,22B ضابطہ فوجداری کے تحت قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔
درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزموں نے ملی بھگت سے یہ کھیل کھیلا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ شاہدرہ کو درخواست بھی دی گئی ہے،تاہم پولیس نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کیخلاف اندراج مقدمہ اور قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے۔