
کراچی (نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان کی جانب سے شدید گرمی کےموسم میں شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لیےملک کے گیارہ بڑے شہروں
میں تیار ہمدرد شربت بزوری معتدل شہریوں میں تقسیم کیاجارہا ہے۔
ہمدرد کی جانب سے۱۴روزہ مہم میں پانچ لاکھ کے قریب شہریوں کو شربت بزوری معتدل پلایا جائے گا۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گجرانوالہ، جہلم،پشاور، مردان،ڈی آئی خان، سرگودھا،گجرات اور راولپنڈی کے تمام بڑے ویکسی نیشن سینٹرز، شاپنگ سینٹرز،ایسی جگہیں جہاں شہریوں کی آمد ورفت زیادہ ہو، مصروف شارع، اسپتال، عوامی پارک، رہائشی دیہی و شہری آبادیوںمیں ہمدرد پاکستان کی ٹیمیں مستعدی سے خدمت خلق میں مصروف عمل ہیں۔
علاوہ ازیں ایسے تمام ہم وطنوں پر خصوصی توجہ ہے جو باہر کام کرتےہیں جیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، شہری ادارے، میونسپلٹی کے ملازمین اور محنت کش طبقہ۔ اس سماجی خدمت کے دوران شربت بزوری معتدل کی افادیت و خوبیوں سے بھی شہریوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔




































