اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنےوالی یوٹیوبرخاتون کو گرفتار

لاہور( ویب ڈیسک )ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےنواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کراعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنےوالی یوٹیوبرخاتون کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی کہ حنا محمود نامی لڑکی جو ایک یوٹیوب چینل چلا رہی ہے، بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے،جس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر حنا محمود کو نواب ٹاون سے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حنا محمود کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اورتصاویربھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔ایف آئی اے نے ملزمہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔