لاہور( ویب ڈیسک)مینارپاکستان دست درازی کیس میں مزید پیشرفت سامنےآئی ہے جس کے بعد ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گردبھی گھیراتنگ ہوگیا ۔
ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عائشہ اکرم نےاپنی مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں ہیں ۔ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ عائشہ سے زبردستی نہیں کی گئی بلکہ انہوں نے یہ ویڈیوز خود بنوائی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پران ویڈیوز کو وائرل کرنا جرم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض ویڈیوزبنوانے پر عائشہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پیکا ایکٹ کےتحت کارروائی کرنے کی لیگل ڈپارٹمنٹ سے رائے طلب کر لی گئی ہے ۔
یاد رہے کی 14 اگست 2021 کو عائشہ اکرم کے ساتھ مینار پاکستان پر دست درازی کا واقعہ پیش آیا تھا ،جس میں 400 افراد کے ملوث ہونے کا بتایا گیا تھا۔پولیس نے نادرا کی مدد سے 100 ملزمان کو گرفتار کیا ،جن میں سے عائشہ اکرم نے 6 کی تصدیق کی ۔
عائشہ اکرم اور اس کے ساتھ نے ریمبو نے یہ سب پیسہ کمانےاور فیم حاصل کرنے کیلئے کیا ،اب پولیس تفتیش مین معاملات کھل کر سامنے آرہے ہیں ۔عائشہ اکرم کے خلاف کیسی بھی وقت کارروائی ہو سکتی ہے ۔دریں اثنا اینکر پرسن اقرارالحسن نے شوشل میڈیا پر جاری اپنی ویڈیو میں عائشہ اکرم کی واقعہ کے وقت حمایت پر پوری قوم سے معافی مانگ لی ہے ۔