
کراچی ( ویب ڈیسک )ق لیگ،ایم کیو ایم۔ اورجی ڈی اے سمیت حکومت کے اتحادی خود کوسیاسی طور پر دیوالیہ کررہے ہیں۔ ق
لیگ۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت حکومتی اتحادی جماعتیں الیکشن 2023ء میں سیاست سے فارغ ہوجائیں گی۔
اپنے ایک بیان میں رحمت خان وردگ نے کہا کہ جس طرح الیکشن 2018ء میں کے پی کے سیاست سے جماعت اسلامی اور شیرپاؤ گروپ کا خاتمہ ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آج جن پارٹیوں کے سہارے قائم ہے ان پارٹیوں کی ساکھ کو زبردست نقصان ہورہا ہے۔














