
کراچی(تصویر کہانی:نزہت ریاض)عباسی شہید ہسپتال کراچی کا تیسرابڑاہسپتال ہے،جواپنےحال سے بےحال ہونے پرخود ہی نوحہ
کناں نظرآتاہے۔
اس کی زبوں حالی کا ذکر کرتے ہوئےمیرا اپنا دل خون کےآنسو رو رہا ہے،اس تیسرے بڑے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صفائی کا عملہ صرف چارخاکروبوں پرمشتمل ہے،یہاں کے واش روم رومز دیکھ کر اگرآپ کو الٹی نہ ہو جائے تو شاید آپ خود بھی صفائی پسند نہیں۔
ہسپتال کی ایم آر آئی۔سی ٹی اسکین اور ایکسرے مشین کافی عرصے سےخراب ہیں ۔ ہسپتال کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہےکہ اس کا تعلق کراچی سے ہے اور اس کے عملے کا تعلق بھی کراچی سے ہے،اسی لیے شاید سندھ حکومت کراچی کوناپسند کرتی ہے اور سوتیلی اولاد سمجھتی ہے۔ہسپتال کےالٹرا ساؤنڈ سسٹم ،ٹراما سینٹر اوٹ ڈیٹڈ ہو چکے ہیں اور ان کی کوئی سروس نہیں کی گئی ہے۔ یہاں کا عملہ تقریباً ریٹائرہو چکا ہےاورجو باقی بچا ہے وہ اتنے بڑے ہسپتال کے لیے ناکافی ہے ۔ سندھ گورنمنٹ اس ہسپتال کے لیے کوئی فنڈ دینےکے لیےتیار نہیں۔ اس ہسپتال کے کچن میں سالوں سے کتے لوٹ رہے ہیں۔ مریضوں کےلیے کھانا سالوں سے بند ہوچکا ہے،جو مریضوں کے لیے تکلیف دہ ہے اس پرطرہ یہ کہ گیس بھی ہمیشہ کٹی رہتی ہے اورحکومت کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی ۔ہسپتال کے اندرکسی بھی قسم کی دواؤں کا بندوبست نہیں ہے۔ہزاروں روپے کی دواؤں کا پرچہ بنا کر مریض کے ہاتھ میں تھما دیا جاتا ہےکہ باہرجا کر میڈیکل اسٹورسے خرید لیں۔ اب ہسپتال کے اطراف میں بنے میڈیکل سٹورزکی کہانی سنیں ۔ان کی اپنی من مانی قیمتیں ہیں جویہاں پر مریضون سےوصول کرتے ہیں ۔کمپنی کی جانب سے دی گی قیمتوں کوکاٹ کراپنی مرضی کی قیمتیں لکھی جاتی ہیں، ان سے پوچھنے والا نہیں۔ اب آیئےہسپتال کےاطراف بنےہوٹلزکےجانب غریب غریبی سے لڑے بیماری سے یا بھوک سے۔۔۔۔ ان ہوٹلز پر چائے کا ایک چھوٹا کپ بھی چالیس روپے کا ملتا ہے،کیا یہ ظلم نہیں ابھی آگےستم اور بھی ہیں ۔ ہسپتال کےباہرموجود پبلک ٹرانسپورٹ والوں کےدماغ تو جیسےساتویں آسمان کو چھو رہےہوتےہیں اور ایک ہی نعرہ ہوتا ہےسی این جی بند ہے،ہم بھی کیا کریں۔عباسی شہید اسپتال سندھ حکومت کی توجہ اور حصوصی رحم کا طالب ہے ۔














