پنجاب میں مجسموں سے اشیا کی چوری، مگر کیوں ۔۔۔

لاہور(تصویرکہانی: زین صدیقی )ملک کےسب سے بڑے صوبے،پانچ دریاؤں کی سرزمین پنجاب میں مجسموں سےمنسلک اشیا

کی چوری کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے 18جولائی 2021 کو بہاولپور کےسمیع اللہ چوک پر لگے معروف اولمین سمیع اللہ کے مجسمے سے ان کی ہاکی چوری کرلی گئی تھی۔ اب وہاڑی میں قائداعظم کےمجسمے سے ان کی عینک چوری کرلی گئی ہے ۔

چوری کےان دونوں واقعات میں ایک قدرمماثلت رکھتی ہے،وہ یہ کہ چوروں نے پورا مجسمہ چوری کرنےکےبجائےوہ چیزیں چوری کی ہیں جوان  مجسموں سے منسلک تھیں اوران مجسموں کے حسن میں اضافہ کررہی تھیں ۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان مجسموں سے یہ اشیا کیوں چوری کی گئیں ۔اس میں دوباتیں نطرآتی ہیں یا توچور مقامی انتظامیہ کو وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس سے بھی بڑااقدام اٹھا سکتےہیں ،یا وہ انتظامیہ کو چیک کرنا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ سو رہی ہے یا جاگ رہی ہے ۔

ان واقعات کے بعد توانتظامیہ واقعی جاگ چکی عینک چوری کرنےوالےملزم کےخلاف مقدمہ درج ہوگیا،ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ،کہاجا رہا ہے کہ چور جلد قانون کی گرفت میں ہوگا،مگر سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی چرانے والا ملزم تو پکڑا بھی گیا تھا اورسمیع اللہ کی جانب  سے اسے معافی بھی مل گئی تھی ،یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا معافی کی وجہ سے ہی یہ دوسراواقعہ پیش آیا ہے ۔

ہمارا دوسرا تردد یہ ہےکہ چوری میں ملوث ان افرادکا دماغی ونفسیاتی معائنہ بھی ہوناچاہیے،ایسا تو نہیں کہ یہ ملزمان ذہنی مریض ہوں اور اس کے نتیجہ میں یہ واقعات رونما ہو رہے ہوں ۔

یہ بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ملزمان کو عینک یا ہاکی چوری کرنے سےکیا مالی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے،یا پھر وہ اس طرح کی چیزیں چوری کرکے جمع کرنے کے شوقین ہیں ،جسے بعض لوگ پرانےڈاک ٹکٹ ،سکے اوردیگر پرانی چیزیں جمع کرنے کے شوقین ہوتے ہیں،

وہاڑی میں قائد اعظم کے مجسمے کو تو دوبارہ عینک لگا دی گئی یے تاہم معاملہ کچھ بھی ہو،اس کا کھوج لگانا انتہائی ضروری ہے۔ ورنہ ایسے دوچار واقعات اور رونما ہوں گے۔سوئی ہوئی انتظامیہ کی نیند میں پھرخلل واقع ہو گا۔۔