بااختیار بلدیاتی نظام وقت کی ضرورت ہے،بچو دیوان

کراچی(ویب ڈیسک )پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام وقت کی ضرورت ہے،شہرقائد زبوںحالی اور

شہری احساس کمتری کا شکار ہیں۔
پاک مسلم الائنس دیوان کی نو منتخب کابینہ اور کورکمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا کہ شہر کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
پاک مسلم الائنس دیوان شہر قائد کی پسماندہ علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاک مسلم الائنس دیوان غریب اور متوسط طبقے کیلئے آخری امید ہے۔شہر کے پسماندہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں پاک مسلم الائنس دیوان کامیابی حاصل کرکے شہرکے مسائل حل کرے گی۔