
کراچی ( ویب ڈیسک )تنظیم الاعوان کے چیئرمین پولیٹیکل ونگ سندھ زاہد اعوان نے کہا ہے کہ کراچی میں تعمیرات کا شعبہ زوال کا شکار ہے اور اداروں
کی کرپشن کا خمیازہ سرمایہ کاروں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔
کراچی میں تعمیرات مسمار کرنے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر ادارہ اپنی بساط کے مطابق سرمایہ کاروں کو لوٹنے میں مصروف ہے، کسی بھی تعمیرات کیلئے 17این او سیزحاصل کرنا ایک مشکل امر ہے اور حکومت جان بوجھ کر ون ونڈو آپریشن کی طرف نہیں جاتی کیونکہ اگر تمام کام ایک کھڑکی سے ہوجائیں گے تو کرپشن کے باقی تمام دروازے بند ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعمیرات کیلئے مہینوں جوتیاں چٹخارنے اور بھاری رشوت کے بعد ادارے این او سی جاری کرتے ہیں ،17اداروں کی منظوری کے بعد بھی اگر کوئی منصوبہ غیر قانونی نکلے تو عدلیہ سے بھی منظوری شامل کردی جائے۔بلڈرز کے ساتھ این اوسیز دینے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اوربلڈرز کو پریشان کرنے والے سرکاری محکموں اور افسران کو بھی سزاءدی جائے۔




































