پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے ،رحمت وردگ

کراچی ( ویب ڈیسک )تحریک استقلال کے مرکزی صدررحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی تین سالہ بدترین کارکردگی اور مہنگائی کے طوفان

کی وجہ سے حکمراں جماعت کے لوگ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار بن کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور صوبے میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کے لوگوں کو اچھی طرح علم ہے کہ ہم اپنی پارٹی کے لئے ووٹ لینے گئے تو غریب و بدحال عوام جوتے ماریں گے اسی لئے یہ لوگ آزاد امیدوار بن کر دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

 رحمت وردگ نے مزید کہا کہ کے پی کے کی عوام کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو آزاد حیثیت میں بھی منتخب نہ کریں کیونکہ الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے اسے پارٹی کی کامیابی قرار دینا ہے۔ موجودہ حالات میں تو پی ٹی آئی کو کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار تک نہیں مل رہے، کیونکہ غریب آدمی کا سامنا کرنا اب ممکن نہیں رہا اور بھیس بدل کر دھوکہ دینے کا منصوبہ کارفرما ہے۔