مظفر گڑھ : ٹریفک حادثہ میں 4افراد جاں بحق ، 3زخمی ہوگئے

مظفر گڑھ ( ویب ڈیسک )مراد آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق ، 3زخمی ہوگئے ۔

حادثہ کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے سبب پیش آیا ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا مظفر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔