سندھ حکومت کا کاروبارکے اوقات محدود کرنے اور اسکول بند کرنے پر غور

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کےباعث کاروباری اوقات محدود کرنے اور اسکول

بند کرنے پرغور شروع کردیا۔افریقہ سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کی انٹری نے حکومت کو سر جوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔
ملک بھر کے مقابلے میں کراچی میں زیادہ کیسزرپورٹ ہو رہے ہیں اور وائرس کا پھیلا تیزی سےجاری ہے۔وبا کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود کرنے اور مختلف اضلاع میں اسکولز بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالےسےاہم فیصلے آئندہ دو سے تین روز کے درمیان لیے جائیں گے۔
کراچی میں گزشتہ روز دو ہزار 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جس میں سے 236 کیسز مثبت پائے گئے، جس نے شرح کو 8 اشارعیہ 91 فیصد تک پہنچا دیا۔ کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے۔ شہر کے صرف 40 فیصد لوگوں نے ویکسی نیشن کرائی ہے۔