کراچی: باران رحمت نے اپنے جلوے دکھا دیئے،موسم خوشگوار

کراچی/لاہو/کوئٹہ (نمائندگان رنگ نو) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،کہیں ہلکی کہیں تیز بارش نے موسم

کوخوشگوار بنا دیا۔
منگل کی شام سے ہی آسمان پر بادلوں کے ڈیرے تھے۔شام کو وقفے وقفے سے بار ش ہوئی۔تاہم رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری تھا۔
ادھر کراچی کے علاقوں صدر،سرجانی ٹاؤن،شاہ فیصل کالونی،کورنگی،پی اے ایف مسرور،گلشن معمار،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد سمیت شہرکے مختلف علقوں میں بارش ہوئی۔شہریوں نے بارش سے لطف اٹھایا اور پکوڑوں اور سموسوں کی خریداری کیلئے دکانوں کا رخ کرلیا۔
محکمہ موسم نے سات جنوری تک بارشوں کی پیش گو ئی کی ہے۔ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں،لاہور اور پنجاب کے مختلف شہرون میں بھی باران رحمت برسی ہے۔