پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کو لسانی رنگ دینے سے باز رہے: حافظ نعیم الرحمن

کراچی ( نمائندہ رنگ نو)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےمنگل کےروز جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے 

 سامنے دیے جانے والے دھرنے کے پانچویں دن دوپہر میں دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کی اہل کراچی کے حقوق کی جاری جدوجہد اوردھرنے کو لسانی رنگ دینے اور مہاجر سندھی مسئلہ بنانے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں نے لسانیت وعصبیت کی سیاست کی ہے۔ہماری تحریک اور جدوجہد کراچی کے ہر زبان اور علاقے سے تعلق رکھنے والوں کے حقوق کی جنگ اور تحریک ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں ہر زبان بولنے اور علاقے سے تعلق رکھنے والے رہتے ہیں۔پیپلزپارٹی نے تو نہ صرف کراچی دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اندرون سندھ کے غریب عوام کو بھی محکوم و مظلوم بنا یا ہے۔پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کو لسانی رنگ دینے سے باز رہے۔ جماعت اسلامی کی تحریک پورے کے مظلوم ومحکوم عوام کی تحریک ہے۔جماعت اسلامی کا دھرنا سردی کے موسم اور بارش کے باوجود بھی جاری رہے گا۔جمعہ 7جنوری کو امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اس دھرنے میں شرکت کریں گے۔ہمارے احتجاجی پلان میں وزریر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ اور دھرنا بھی شامل ہے۔سرد موسم اور بارش کے باوجود عوام دھرنے میں انتہائی نظم و ضبط اور اطمینان کے ساتھ شریک رہے اور سندھ حکومت کے خلاف پرجوش نعرے لگاتے رہے۔منتظمین نے بارش کے پیش نظر بارش سے بچاؤ کے لیے شرکاء کے لیے شامیانے اور پلاسٹک شیٹ کا انتظام کیا۔کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافروں کے لیے بھی پلاسٹک شیڈ لگایا گیا۔

دھرنے میں پی ایس پی کے وفد،تاجر تنظیموں واقلیتی برادری کے رہنماؤں سمیت مختلف طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی اور دھرنے سے اظہار یکجہتی کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کالاقانون واپس لے اور2013اور2021میں بلدیاتی اداروں کے جتنے بھی اختیارات سلب کیے گئے ہیں وہ تمام اختیارات اور محکمے واپس کرے۔کراچی کو میگا سٹی کا درجہ دیتے ہوئے بااختیار شہری حکومت قائم کی جائے جس کا سربراہ میئر بھی ایک بااختیار میئر ہو اور اس کا انتخاب براہ راست ہو۔کراچی میں یونین کونسلوں کی تعداد اندرون سندھ کی طرح آبادی کے تناسب سے رکھی جائیں جو 700سے 750تک ہوں۔یونین کونسلوں کی گرانٹ میں بھی اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کراچی میں یونین کونسلوں کی حد بندی اور تعداد 45ہزار سے 50ہزار تک کی آبادی کی بنیاد پر کی جائیں جبکہ اندرون سندھ میں یونین کونسلیں 10سے 25ہزار آبادی کے حساب سے بنائی جائیں،کراچی میں یونین کونسلوں کی گرانٹ 10کروڑ جبکہ باقی صوبے میں یہ گرانٹ 65کروڑ تک دی جاتی ہے۔ہم کہتے ہیں کہ آپ اندرون سندھ گرانٹ ضرور دیں لیکن ساڑھے تین کروڑ آبادی والے شہر کی حق تلفی تو نہ کریں۔کراچی پورے صوبے کے موٹر وہیکل ٹیکس کا80سے 90فیصد حصۃ ادا کرتی ہے تو پھر اسے اسی تناسب کے وسائل اور اختیارات کیوں نہیں دیے جاتے۔کراچی کی آدھی آبادی غائب کرکے جو ظلم و زیادتی اور حق تلفی کی گئی ہے اس کی ذمہ داری ایم کیوایم،پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی تینوں پ عائد ہوتی ہے۔پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم آج بھی صرف ڈرائنگ روم کی سیاست کررہی ہیں۔سندھ میں حقیقی اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے جو سڑکوں پر اور عدالت میں بھی عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے۔پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم آپس میں ملتے اور پھر مشترکہ پریس کانفرنس کرکے کہتے ہیں کہ ہم بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ایم کیوا یم عوام کو بے وقوف نہ بنائے پہلے یہ بتائے کہ 2013میں اس نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور بہت سے محکمے پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے حوالے کیوں کیے تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نےکہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے 2021کے کالے بلدیاتی قانون میں مزید اختیارات صرف اس لیے لیتے ہیں کہ یہ مزید کرپشن کریں،مزید بھرتیاں کریں ان کی ذہنیت ہی کراچی دشمنی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی کا احتجاج اور یہ دھرنا کالے قانون کی واپسی تک جاری رہے گا،سندھ اسمبلی کے سامنے جاری یہ دھرنا شہر بھر میں احتجاج کا مرکزبنے گا،ہمارے احتجاجی پلان میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ بھی شامل ہے،وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کو بہت جلد ہمارے احتجاج اور دھرنے میں سنجیدگی کا اندازہ ہوجائے گا،اگر یہ واقعی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم سے بات چیت کرتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نےکہاکہ ہم ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سے کہتے ہیں کہ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں اور بات چیت چاہتے ہیں تو پہلےعملی اقدامات کریں۔ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بلدیاتی قانون کی منظوری سے قبل تفصیلی تجاویز اور سفارشات پیش کی تھیں جن کو بل میں شامل نہیں کیا گیا بعد میں ہم نے ترامیم بھی پیش کیں اور سندھ اسمبلی کے رکن سید عبد الرشید نے اس ترامیم پر اسمبلی میں بات کرنے کی کوشش بھی کی لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت نے آمرانہ اور غیر جمہوری رویہ اختیار کرتے ہوئے دلائل دینے اور مؤقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی اور بل منظور کرلیا۔ہم کراچی کے ساڑھےتین کروڑ عوام کے حق اور مسائل کے حل کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں،اپنے مطالبات اور اہل کراچی کے حق سے سے ہر گز دستبردار نہیں ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نےکہاکہ دھرنے میں پی ایس پی کے وائس چیئرمین وسابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اوررہنما شبیر قائم خانی اور شمشاد صدیقی نے شرکت کی اور دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کی ہدایت پر ہم جماعت اسلامی سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کے لیے آئے ہیں،ہم جماعت اسلامی کو خراج تحسین کرتے ہیں جو انتہائی سرد موسم اور بارش کے دوران بھی دھرنا دے رہے ہیں.
دھرنے سے فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے رہنما بابر خان،عبد اللہ عابد،جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی،پبلک ایڈ جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔#

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

کب ہوگا اجالا (افروز عنایت)

افروز عنایت

  بیٹی!۔۔ امی پاکستان کےحالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،اخبار اٹھاؤ تو ڈکیتی ،زنا چوربازاری کی خبریں پڑھنےکے لئے ہی رہ گئی ہیں ،کوئی دل

... مزید پڑھیے

ملک کے ابترحالات کیسے بدلیں گے؟ (زہرا یاسمین / کراچی )

 زہرا یاسمین

  جانے کتنے سال سےملک خداد اد میں چہارسو کرپشن کاراج ہے۔ جب سےہوش سنبھالا ہے یہی دیکھا ہےکہ جوحکومت آتی ہےاپنی اپنی  باری پرسودی

... مزید پڑھیے

اقوام عالم کہاں ہیں؟ (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

ہم آزاد فضاؤں میں سانس لینے والےلوگ ان مظلوم فلسطینیوں کا درد بھلا کیا جانیں جن کو اسرائیل نے پچھلے 16 سال سےمحصور کر رکھا ہے ۔ فلسطین

... مزید پڑھیے